مردان دہشت گرد حملے کے بعد فضا سوگوار،شٹرڈاؤن ہڑتال،بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:47
(جاری ہے)
مردان پولیس حکام نے ابتدائی رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچہری میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار نے پولیس کے 3 حصاروں سے بچنے کے لئے پولیس کے پاس پہنچ کرہینڈ گرنیڈ پھینکااوراندرکی جانب دوڑلگادی۔
تاہم دروازے پرتعینات سپاہی جنید خان اوردیگرنے اس کا پیچھا شروع کیا جس کے دوران حملہ آورنے بر آمدے میں پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑادیا۔مردان میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کچہری کے باہر خود کش دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں اور چار وکیلوں سمیت 13افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے۔جمعہ کے روز امن دشمنوں اور دہشت گردوں نے مردان کونشانہ بنایا۔خودکش حملہ آور نے ضلع کچہری کے گیٹ پر پہلے دستی بم پھینکا،پھر اندر گھسنے کی کوشش کی۔مگر گیٹ پر تعینات فرض شناس پولیس اہلکاروں خود کش بمبار پر فائر کھول دیے۔منصوبہ ناکام ہوتا دیکھ کر بمبار نے خود کو کچہری کے دروازے پر ہی اڑا لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دس بج کردس منٹ پر دھماکہ ہوتے ہی کچہری کے باہر بھی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف کے عالم میں ادھر اْدھر بھاگتے نظر آئے۔دھماکے میں حملہ آور کو روکنے والے تین پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔تحقیقات کے مطابق خو دکش حملہ آور نے آٹھ کلو بارودی مود سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھی،خود کش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان بر آمدے میں بیٹھے وکلااورسائلین کا ہوا جووہاں پرموجود تھے۔رپورٹ کے مطابق حملے میں مجموعی طورپر 13 افراد شہید اور30 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 4وکیل، 3 پولیس اہلکار اور6 عام لوگ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.