پاکستان سنی تحریک کی مردان کچہری دھماکوں کی مذمت
اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے شہریوں کو بڑے جانی نقصان سے بچانے والے شہداء کو خراج تحسین پیش
ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:26
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما خالد حسن عطاری نے پشاور کے شہر مردان کی کچہری کے سامنے ہونے والے دھماکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت اور حملے میں دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے شہریوں کو بڑے جانی نقصان سے بچانے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ آخر تک بھی جنگ لڑیگی اور دھشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچاکے دم لیگی، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد حکمرانوں کو غور کرنا چاہئے کہ اس ایکشن پلان میں کہاں کہاں خامیاں رہ گئی ہیں ان کو فوری دور کرنے کی کوشش کرنے چاہئے ،انہوں ں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود سرحدوں پرآزادانہ آمدورفت اور این جی اوزکی غیر قانونی سرگرمیوں اور دھشت گردوں کو مالی سپور ٹ کرنے والوں کے خلاف حکومت نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جس سے دھشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں سول حکمرانوں کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے اور سول اور عسکری قیادت کے ایک صفحہ پر نہ ہونے کا تاثر بھی قائم ہوتاہے اسی طرح حکومت کی صفوں میں دھشت گردوں کے جوسرپرست موجود ہیں ان کے خلاف بھی ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی مددکیلئے ہندوستان کوپکارا تھااب شاید ان کی مدد کیلئے ہندوستان نے ملک میں حملے بھی شروع کردئیے ہیں اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ پاکستان کے اندر بھی دھشت گردانہ کاروائیاں تیز کردی ہیں لہذا ہمارے حکمرانوں کو یہ تمام حقیقت بھی سامنے رکھتے ہوئے اس پر فوری اقدامات کر نے چاہئیں ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.