رانا ثنا اللہ لاہور میں کاروبار زندگی کھلا رہنے ،پرویز رشید چار ارب کے نقصان کا دعویٰ کر رہے ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ
عوام کے سڑکوں پر ہونے کے خوف سے حکمرانوں نے کچھ گھنٹوں کیلئے کرپشن کا سلسلہ روکا جس سے ان کا ذاتی نقصان ہوا ‘ رہنما پی ٹی آئی
اتوار 4 ستمبر 2016 14:03
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ احتساب مارچ کے باعث لاہور میں کاروبار زندگی معطل نہیں ہوا جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کاروبار نہ ہونے سے چار ارب کے نقصان کا دعویٰ کر رہے ہیں ،احتساب مارچ کے باعث تاجر برادری اور معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ عوام کے سڑکوں پر ہونے کے خوف سے حکمرانوں نے کچھ گھنٹوں کیلئے کرپشن کا سلسلہ روکا جس سے ان کا ذاتی نقصان ضرور ہوا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب مارچ کی کامیابی کی خوشی میں اپنے دفتر میں کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ایک طرف حکمران احتساب مارچ کی ناکامی کے دعوے کر رہے تھے اور دوسری طرف بوکھلاہٹ کا یہ عالم تھاکہ (ن) لیگ کے تمام درباریوں نے وقفے وقفے سے پریس کانفرنسیں کر ڈالیں ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے عوام کی طاقت سے حکمرانوں کے کرپشن کے قلعے میں دڑاڑ ڈال دی ہے اور انشا اللہ عید کے بعد اگر عمران خان نے رائیونڈ کا رخ کیا تو یہ قلعہ خود بخود زمین بوس ہو جائے گا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی کے حوالے سے خود حکومتی وزراء کے بیانات میں تضاد ہے ۔ (ن) لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام نے احتساب مارچ کو مسترد کر دیا اور صوبائی دارالحکومت میں کاروبار کھلا رہا جبکہ رانا ثنا اللہ کے ہمراہ ایک دوسری جگہ پر پریس کانفرنس کرنے والے وزیر اطلاعات پرویز رشید دعویٰ کر رہے ہیں کہ لاہور میں چار ارب کا نقصان ہوا ۔ دونوں رہنما پریس کانفرنس سے پہلے مشاوت کر لیتے تو انہیں سبکی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کارکن رائے ونڈ کا رخ کرنے کیلئے تیار ہیں اورعمران خان کی کال ملتے ہی سفر کا آغاز کر دیں گے ۔شریف خاندان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ چار سوالات کے جوابات دیدیں وگرنہ رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.