محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا میں ایڈھاک سکول بیسڈ تقرریوں کا عمل شروع

پیر 5 ستمبر 2016 16:45

ہری پور۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا میں ایڈھاک سکول بیسڈ تقرریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں مختلف کیڈرز ایس ایس ٹی، سی ٹی، پی ای ٹی، اے ٹی، ٹی ٹی، ڈرائنگ ماسٹر، پی ایس ٹی، قاری و قاریہ کی پوسٹوں کیلئے این ٹی ایس کے ذریعہ پڑھے لکھے افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان تمام پوسٹوں کیلئے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔ ضلع ہری پور کیلئے ایس ایس ٹی کیڈر میں مشتہر کی جانے والی پوسٹوں کی کل تعداد مردانہ 56 اور زنانہ 62 ہیں جن میں ایس ایس ٹی بیالوجی/کیمسٹری کیلئے مردانہ کی 35 اور زنانہ کی 21 پوسٹیں، ایس ایس ٹی میتھ/فزکس کیلئے مردانہ کی 21 اور زنانہ کی 12 پوسٹیں جبکہ ایس ایس ٹی جنرل کیلئے زنانہ کی 29 پوسٹیں اور مردانہ کیلئے کوئی پوسٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سی ٹی کیلئے مردانہ 13 اور زنانہ 34، ڈرائنگ ماسٹر کیلئے مردانہ 1 اور زنانہ 5، پی ای ٹی کیلئے مردانہ 1 اور زنانہ 7، اے ٹی کیلئے مردانہ 1 اور زنانہ 8، ٹی ٹی کیلئے مردانہ 1 اور زنانہ 6، قاری کیلئے 1 اور قاریہ کیلئے 5 اور پی ایس ٹی کیلئے مردانہ 35 اور زنانہ 44 پوسٹیں ہیں۔ این ٹی ایس فی سکول 300 جبکہ پانچ سکول 800 اخراجات فیس مقرر کئے گئے ہیں، ہر امیدوار کیلئے 40 نمبر حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ اس کا نام میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا، تمام آسامیوں کیلئے دو فیصد اور تین فیصد کوٹہ بالترتیب معذور اور منیارٹی مخصوص ہے۔ سلیکٹ کئے جانے والے افراد کا تقرر عارضی اور کنٹریکٹ پر ایک سال کیلئے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :