بانی متحدہ نے ایم کیو ایم ارکان کوغدار قرار دیدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 5 ستمبر 2016 23:40

بانی متحدہ نے ایم کیو ایم ارکان کوغدار قرار دیدیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5ستمبر۔2016ء) ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کو غدار قرار دے دیا،پارٹی آئین سے نام نکالنے اورقومی اسمبلی میں قرار داد کی حمایت پر ایم کیوایم کے بانی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بانی ایم کیو ایم کی اہم سینیٹر سے فون پر آدھے گھنٹےکی گفتگو ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بانی ایم کیوایم کو لگتا ہے کہ پارٹی کو لڑنا چاہیے تھا، لیکن ارکان نے آسان راستہ چنا۔

بانی ایم کیوایم سینیٹر کو خود سے متعلق ہونےوالی کارروائی کی مزاحمت کا کہتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے بانی کراچی میں قیادت کو فون کرتے رہے،مگر کسی نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔بیرون ممالک موجود ایم کیو ایم قیادت کراچی میں پہلے درجے کی لیڈر شپ رابطے سے اجتناب کر رہی ہے۔