آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں دو سطحی نظام مسترد کر دیا
آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے اس نظام کی حمایت کی تھی شیڈول اور موجودہ ڈھانچے سمیت اس معاملے میں کافی پیچیدگیاں ہیں، امید ہے 2019تک تبدیلیاں عمل میں آئیں گی آئی سی سی صدر ڈیوڈ رچرڈسن
بدھ 7 ستمبر 2016 20:22
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں دو سطحی نظام کو مسترد کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کے دس ارکان ممالک میں سے 6یعنی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے اس نظام کی حمایت کی تھی۔ تاہم تنظیم میں سب سے بااثر رکن بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس کی مخالفت کی۔
آئی سی سی نے ہر دو سال کے بعد عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے پلے آف میچ کروانے کا اعلان کیا اور کہا کہ انھیں 2019تک متعارف کروایا جائے گا۔دبئی میں آئی سی سی کے صدر دفتر میں ہونے والے اجلاس کے بعد تنظیم کے صدر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ شیڈول اور موجودہ ڈھانچے سمیت اس معاملے میں کافی پیچیدگیاں ہیں، تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ 2019 تک تبدیلیاں عمل میں آئیں گی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.