پانامہ لیکس ،پی اے سی اجلاس میں عدم شرکت پرسیکرٹری خارجہ،ڈی جی ایف آئی اے،گورنر اسٹیٹ بنک سمیت چیئرمین سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو سمن جاری
جمعرات 8 ستمبر 2016 13:53
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پانامہ لیکس معاملے پر چیئرمین ایف بی آر،ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک،نیب حکام اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن حکام نے پانامہ معاملے پر بریفنگ دی۔
اجلاس سے قبل چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہاکہ کمیٹی کے نوٹس میں ڈاکٹر عزرا افضل پچوہو کا نام نہیں ہے،اس سے پہلے نام موجود ہوتا تھا آج کیوں نہیں ہے۔یہ اجلاس ضابطہ224 پر بلایاگیا ،ابھی مجھے خط ملا ہے یہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر نہیں آئے۔ وزیراعظم کے ساتھ ہونے کی اطلاع ہے،وزیراعظم نے سندھ جانا تھا،آج کے دن یہ پیغام ملنا درست نہیں،پارلیمان کے اتنے بڑے فورم کو بائی پاس کرنا درست نہیں۔ پی اے سی سیکرٹریٹ گورنراسٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرے،کمیٹی میں کسی بھی ادارے کا چیف یا سربراہ نہ آیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کمیٹی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ نوٹیفیکشن ہوا ہے کہ کابینہ کے اجلاس کو بھی چھوڑ کر پی اے سی میں شرکت کرنی چاہیے،یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ اگر ہم پیار کا رویہ اپناتے ہیں تو اس کو غلط مت سمجھا جائے،پی اے سی سیکرٹریٹ نے بتایا 4اداروں کے سربراہان نہیں آئے۔جس پر کمیٹی نے کہا کہ اگر ہم کسی سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ میں سربراہ سے پوچھتا ہوں،ڈی جی ایف آئی اے کی ذمہ داری تھی کہ وہ آتے،ایڈیشنل سیکرٹری کو بھیج دیا جاتا ہے،ڈی جی ایف آئی اے پی اے سی کو جوابدہ ہے،ہم نے کبھی بھی عزت دار لوگوں کی دل عزاری نہیں کی۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ جو افسران پی اے سی میں نہیں آئے۔ ان کو سمن جاری ہونا چاہیے،کمیٹی نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو نہ آنے والے افسران کو سمن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ہم بھی اکثر نہیں آتے اور شیڈول اجلاس بھی کینسل کردیتے ہیں،ہمیں سمن کی جگہ نوٹس بھیج دینا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں پہلے بھی کہا تھا کہ نوٹس بھیج دیں مگر کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سمن بھیجا جائے،کمیٹی نے اگلا اجلاس 20ستمبر کو طلب کرلیاگیا،تمام افسران کو شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.