سپریم کورٹ نے کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام واٹر ہائیڈرنٹس بند کرنے کا حکم دیدیا
یہاں ہر طبقے کے لوگ بستے ہیں مگر کوئی اس شہر کو اپنا نہیں سمجھتا، کوئی ادارہ کراچی کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی شہرمیں پانی کی فراہمی یقینی ،یکساں بنانے کیلئے ماہرین کے نام تجویز کئے جائیں ،ایمرجنسی کی ضرورت کیلئے 5ہفتوں میں مطلوب واٹر ہائیڈرنٹس کا ری ٹینڈر کیا جائے،عدالت عظمیٰ
جمعرات 8 ستمبر 2016 18:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں قائم تمام واٹر ہائیڈرنٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر راشد صدیقی کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی ہے۔جمعرات کوکراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی، عدالت نے 6 کے علاوہ باقی تمام ہائیڈرنٹس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوران سماعت ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کراچی میں ہائیڈرنٹس کی اہمیت اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رپورٹ جمع کروائی۔ایم ڈی واٹربورڈمصباح الدین فریدنے عدالت کوبتایا کہ شہرمیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کراچی کے 6 اضلاع، این ایل سی اورڈی ایچ کے لئے ایک ایک واٹرہائیڈرنٹس رکھے جائیں گے جس پرعدالت نے کہا کہ شہرمیں پانی کی فراہمی یقینی اوریکساں بنانے کے لئے ماہرین کے نام تجویز کئے جائیں اور ایمرجنسی کی ضرورت کے لئے 5 ہفتوں میں مطلوب واٹر ہائیڈرنٹس کا ری ٹینڈر کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.