امریکی سفارتخانے کی نئی ترجمان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، پبلک آفیئرز کونسلر کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب
جمعرات 8 ستمبر 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل، امریکی سفارتخانے کے حکام اور سینئرصحافیوں نے سفارت خانے کی نئی ترجمان فلور کو وآن کا خیر مقدم کیا اس سلسلے میں امریکی سفارت خانے کے پبلک آفیئرز کی کونسلر کرسیٹینا ٹاملن سن کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آن لائن سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مس کووآن نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا مشکل ہے تاہم میں اپنے ساتھیوں اور پاکستانی دوستوں کیساتھ مل جل کر کام کروں گی۔
امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے مس کو وآن کو انکو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی کہا اور توقع ظاہر کی وہ بطور ترجمان سفارت خانے اپنے فرائض بخوبی انجام دیں گی۔امریکی سفارتخانے کی نئی ترجمان کا وسیع سفارتی تجربہ کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان آنے سے قبل انہوں نے امریکہ کے لندن سفارتخانے کے سیاسی سیکشن میں ایران کے امور پر کیا۔انہوں نے روم میں بطور ڈپٹی کلچرل اتاشی، کابل میں پریس آفیسر اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر برائے ری کنسٹرکشن اور سٹیبلائزیشن اور ہولی سی اور کراچی میں مختلف سفارتی عہدوں پر فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔
فارن سروس اختیار کرنے سے قبل مس کووآن سینیٹر پیٹی مرے کے پبلک افیئرکے دفتر میں کام کرر ہی تھیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں سینیٹ اینڈریو اور نیشنل سکیورٹی سٹڈی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں ہیں، وہ فارسی اور اطالوی زبان روانی سے بول سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.