وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 11:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔وفاقی کابینہ نےایجنڈے کے 18 نکات کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نےدیامربھاشا ڈیم کی زمین کےحصول اورمعاوضے کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلیے بڑے ہائیڈل پراجیکٹ بنا رہے ہیں۔
ان منصوبوں سے سیلاب کے خطرات سے بھی نمٹا جاسکے گا اور موجودہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلی کے قلیل وقتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے شروع کیے جاچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کےمتاثرہ افراد کومعاوضے کی ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے۔(جاری ہے)
داسو ڈیم کےلیے ورلڈبینک کی مدد سے رقم کا انتظام کیاجارہا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کےرجسٹریشن کارڈکی مدت میں31مارچ2017 تک توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈزکی توسیع سہ فریقی معاہدےکےتحت دی گئی۔ پاکستان،افغانستان اوریو این ایچ سی آرکےتحت افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کامعاہدہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی سہولتوں کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی اور قریبی عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین پر سیاسی قیادت ،افغان نمایندوں کے ساتھ وسیع البنیادمشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ پاکستان میں موجودافغان مہاجرین کوہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں، اور ان کی واپسی کا مسئلہ ایسےاندازمیں حل کیاجائےجس کابرُا تاثر نہ ملے،وفاقی کابینہ نےبرآمدات میں اضافےکی حکمت عملی کی منظوری کامعاملہ آئندہ اجلاس تک موخرکردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں سائبر کرائم کیسز کی فرانزک تحقیقات کیلیےالگ شعبہ بنانے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت کیسز کے فرانزک تجزیے، چھان بین، سفارشات الگ بننے والا شعبہ ایف آئی اے کو فراہم کرے گا،سائبرکرائم کیسزکی رجسٹریشن ایف آئی اے ای ٹی او قانون کے تحت کرے گی، ذرائع نے مزید بتایا کہ فرانزک تحقیقات کا شعبہ آزادانہ کام کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.