عمران خان نے محرم الحرام سے پہلے رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا
رائیونڈ مارچ100فیصد کرینگے،آئندہ تین دنوں میں رائیونڈ مارچ کی تاریخ دینگے،رائیونڈ کے بعداگلا لائحہ عمل بتائینگے،نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ نہیں کرینگے،پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے،(ن)لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے،جوڈکٹیٹرشپ کی گود میں پلی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2016 17:52
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محرم الحرام سے پہلے رائیونڈ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے،رائیونڈ مارچ100فیصد کرینگے،آئندہ تین دنوں میں رائیونڈ مارچ کی تاریخ دینگے،رائیونڈ کے بعداگلا لائحہ عمل بتائینگے ،نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ نہیں کرینگے،پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے،(ن)لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے،جو ڈکٹیٹر شپ کی گود میں پلی ہے،نوازلیگ نے ایوان صدر میں آصف زرداری اور فاروق لغاری کے گھر کا گھیراؤ کیاتھا۔
انہوں نے آج بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے۔اگر ہمارے جمہوری احتجاج پر کوئی ایکشن ہوا اور پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے۔(جاری ہے)
ہم نے پچھلے 20سالوں میں گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا۔نوازشریف کے گھر کا گھیراؤنہیں کرینگے۔ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرینگے۔
اگر پی ٹی آئی کو اکیلے بھی جانا پڑا تو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کیلئے باقی پارٹیز سے مشاورت کرینگے۔مارچ سے پہلے جلسہ کریں گے۔رائیونڈ مارچ میں پاکستان بھر سے لوگوں کو بلائیں گے۔عوام کو اس لیے جمع کررہے ہیں کہ حکومت نے جمہوری داروں کو قابو کیا ہوا ہے۔نیب نے ابھی تک وزیراعظم کیخلاف کچھ نہیں کیا۔چھوٹے لوگوں کو پکڑا جارہاہے۔پارلیمنٹ کی اہمیت بھی ختم کردی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جمہوری اداروں کو تباہ کررہا ہے۔پاکستانی مجھے بتائیں کہ ایک ایسا ادارہ بتا دیں کہ جو بہتر کام کررہا ہو۔جمہوریت کے اندر جمہوری ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔جیسے کہ خیبرپختونخواہ میں پولیس آزادانہ کام کرہی ہے۔مشرف دور کی ڈکٹیر شپ اور نوازشریف کے دور میں ایسا ادارہ نہیں جو بہتر کام کررہا ہو۔اس موقعہ پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دعوت سب کو دینگے اگر کوئی نہ آیا تو زبردستی نہیں ہے۔چادر چار دیواری کا احترام ہم پر فرض ہے۔کوئی ایسا کام نہیں کرینگے جس سے چار دیواری کا تقدس پامال ہو۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.