مکہ مکرمہ ؛ مناسک حج کا آغاز کر دیا گیا، منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 ستمبر 2016 11:42

مکہ مکرمہ ؛ مناسک حج کا آغاز کر دیا گیا، منی میں سب سے بڑی خیمہ بستی ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 ستمبر2016ء) : اللہ کے حضور حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مناسک حج کا آغاز آج سےئ ہو گیا ہے جس کے لیے منیٰ کے مقام پر سب سے بڑی خیمہ بستی بھی آباد ہو گئی ہے۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں اپنے رب کے حضور پیش ہو کر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حج بیت اللہ کا آغاز منٰی سے ہوگیا جہاں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ میں اپنی عارضی خیمہ بستیاں آباد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

8 ذی الحجہ کو منیٰ میں پانچ نمازیں ادا کرنا سنت ہے ، رات بھر منیٰ میں عبادت کے بعد عازمین حج میدان عرفات کی جانب بڑھیں گے جہاں رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ جہاں سعودی حکومت نے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں وہیں پاکستان حج مشن مکہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت ، ان کی رہنمائی اور فلاح و بہبودکیلئے 1600اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے جس کا نمبر 937 ہے ۔ عازمین حج کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے موبائل سے کال یا ایس ایم ایس کر کے اس ہیلپ لائن سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :