گندم کی اگیتی کاشت اکتوبر میں شروع ہو گی، محکمہ زراعت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:53

فیصل آباد۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاہے کہ گندم کی اگیتی کاشت اکتوبر میں شروع ہو گی جس کیلئے کاشتکار ابھی سے زمین کی تیاری شروع کرد یں نیز داب کے عمل کے ذریعے جڑ ی بوٹیاں ختم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فصلات ربیع کی اچھی پیداورکاحصول یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت کاشت ، شرح بیج اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو تمام ممکن رہنمائی فراہم کررہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر کسان میلے منعقد کرکے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے بارے میں جدید زرعی سفارشات سے بھی آگاہ کیاجارہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :