نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کا پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کا دورہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 15:19

کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) نیشنل مینیجمنٹ کالج کے زیر اہتمام جاری 105 ویں انتظامی کورس کے وفد نے ڈائریکٹر انعام غنی کی سربراہی میں پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گروپ کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق نے کیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے جنرل منیجر مارکیٹنگ پلاننگ علی طاہر نے گروپ کو پی آئی اے کے آپریشنز اور خاص طور پر حال ہی میں شروع کی گئی پی آئی اے پریمئر سروس، مارکیٹنگ و سیلز، فلیٹ پلاننگ اور مستقبل میں ایئر لائن کی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں گروپ کے ارکان نے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں موجود سہولیات جن میں طیارے کی مکمل جسامت کا ماڈل اور فلائٹ سیمولیٹر سیکشن کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :