گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ نے شاندار نتیجہ دیکر تاریخ رقم کر دی

پیر 12 ستمبر 2016 14:17

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ ملوٹ میں قائم گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میرپور کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میں شاندار نتائج دے کرتاریخ رقم کر دی‘ادارے کا نتیجہ 87فیصد رہا‘1985ء میں کالج قائم ہوا تب سے لیکر اب تک کی تاریخ میں یہ سب سے منفرد نتیجہ رہا جس کا سہرا ادارہ کے پرنسپل سردار محمد اشفاق خان اور ان ٹیم کو جاتا ہے-کالج بننے کے بعد پہلی مرتبہ اس قدر اچھا نتیجہ آنے پر ہرشخص کی ادارہ ہذا کے پرنسپل کو مبارکباد-شاندار نتائج آنے پر ادارہ کے طلباء نے خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا-طلباء کے والدین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے-پرنسپل اور ان کی ٹیم کومبارکباد اور دعائیں-ادارہ کے میتھ کے پروفیسر سردار محمد اعجاز خان نے مسلسل تین سال تک 100فیصد رزلٹ دے کر آزاد کشمیر بھر میں ہیٹرک کرنے کا ریکارڈبھی اپنے نام کر لیا-ادھر ملوٹ ‘ بنگراں‘ سارمنڈل‘ پیل‘ مندری‘ بیس بگلہ ‘چناٹ‘ بھٹی شریف‘ غنی آبادکی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ کا شاندار رزلٹ آنے پر پرنسپل سردار محمد اشفاق خان اور ان کی پوری ٹیم کو دل کھول کرمبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت آزاد کشمیر اور خاص کر وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میتھ کے پروفیسر سردار محمد اعجاز خان کو مسلسل تین سال تک 100 فیصد رزلٹ دینے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے- اس سے قبل بھی سردار محمد اعجاز خان گرلزڈگری کالج باغ میں آزاد کشمیر جموں وکشمیر یونیورسٹی سے بی ایس سی کا سو فیصد رزلٹ دکھا چکے ہیں-حکومت کو چاہئے جہاں ایک طرف سرکاری سکولوں اور کالجوں کے نتائج پریشان کن ہیں ایسے میں قابل اساتذہ اور پروفیسر صاحبان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت آزاد کشمیر کا فرض ہے-طلباء کے والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر ادارہ کے پرنسپل اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :