سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بطور رکن پارلیمان بھی استعفا دیدیا

muhammad ali محمد علی پیر 12 ستمبر 2016 20:46

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون  نے بطور رکن پارلیمان بھی استعفا ..

لندن (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بطور رکن پارلیمان بھی استعفا دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے اچانک ایک اور فیصلہ لیا گیا جس نے سب حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون نے بطور رکن پارلیمان بھی استعفا دیدیا ہے. ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کیلیے بیک بنچ رکن پارلیمان رہنا ممکن نہیں ہے۔ تھریسامے کی حکومت کے لیے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا جبکہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے حلقے کی صحیح طور پر نمایندگی نہیں کر پاؤں گا۔ اسی لیے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :