امریکی صدر براک اوباما عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد

پیر 12 ستمبر 2016 21:53

امریکی صدر براک اوباما عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) امریکی صدر براک اوباما نیعید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اِس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ خوشی کے اِس موقع پر مختلف برادریوں کے درمیان یکجہتی کے ثمرات، بااصول خدمت کی لگن، ہمدردانہ فراخ دلی اور خوش گوار جذبات فروغ پائیں گے۔عید کے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ یہ پْر سعید موقع قربانی، عزم اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ یہ دِن ہر سال حج کی ادائیگی کے دوسرے روز منایا جاتا ہے، جب دنیا کے چاروں کونوں سے لاکھوں مسلمان سفر کرکے مکہ پہنچتے ہیں، جو اْن کے ایمان کے عہد کی بجا آوری کا ثبوت ہے۔صدر نے کہا کہ یہ اِس لیے بھی جشن کا موقع ہے کہ ایمان کی بنا پر سرحدوں کے کسی اختلاف سے بالا تر، رفاقت اور محبت کے سائے تلے، مختلف افراد کس طرح یکجا ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے اپنے اور اہلِ خانہ کی جانب سے سب کو عید مبارک پیش کی۔اْنھوں نے کہا کہ ''اِس موقع پر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان اپنے ہمسایوں اور احباب کے ساتھ مقامی مساجد، 'کمیونٹی سینٹرز' اور گھروں پر اکٹھے ہوکر غریبوں کی مدد کرتے ہیں، تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے اور دوسروں کی مدد کا اعادہ نظر آتا ہے۔ اِس دِن دسترخوان کشادہ ہوتے ہیں اور عیدی دی جاتی ہے اور دوسروں کی مدد کے عزم کو اجاگر کیا جاتا ہے''۔

اْنھوں نے کہا کہ ''ضرورت مند مرد، خواتین اور بچوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے اور خرچی دی جاتی ہے، یہ اپنے حال پر نظر ڈالنے کا موقع ہوتا ہے، جب کہ آئندہ سال کا انتظار رہتا ہے''۔صدر اوباما نے کہا کہ ایسے میں جب ہم اِس سال عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، ہم دنیا بھر کے مہاجرین کو نہیں بھولے جو اِس مقدس دن پر اپنے اہل خانہ سے دور ہیں، اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ تاہم، پھر بھی وہ ایک خوش آئند کَل کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔اْنھوں نے کہا کہ بحیثتِ قوم، ہم ناواقف کو عزت کے جذبات اور کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہنے کے عزم پر قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :