پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،جنرل اسمبلی میں اس مسئلے کو زور دار طریقے سے پیش کرے گا،وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 15 ستمبر 2016 22:58
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس مسئلے کو زور دار طریقے سے پیش کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو زوردار طریقے سے اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ادوار میں بھی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں رائے شماری کرا سکتا ہے تو پھر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کرائی جاتی، جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.