سرگودھایونیورسٹی: بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22ستمبر مقرر

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:57

سرگودھا۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2016ء میں امیدواران کی شرکت کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22ستمبر اور دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ28ستمبر مقرر کی گئی ہے،بی اے کی سنگل فیس3350/-روپے اور دوگنا فیس6700/-روپے جبکہ بی ایس سی کی سنگل فیس3850/-روپے جبکہ دوگنا فیس7700/-روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے امیدواران جن کی یونیورسٹی آف سرگودھا میں رجسٹریشن نہیں ہوئی ان کو مبلغ2500روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہو گی،داخلہ فارم یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔داخلہ /رجسٹریشن فیس مقررہ چالان فارم پرحبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاونٹ نمبر04237900985603 جمع کرانا ہو گی اور اصل بینک چالان داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :