ہائر سکینڈری سکولوں کو 60فیصد سے زائد داخلوں کا ٹارگٹ دیدیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے ہائر سکینڈری سکولوں کو 60فیصد سے زائد داخلوں کا ٹارگٹ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے شہر بھر کے سرکاری ہائر سکینڈری سکولوں کو 60فیصد انرولمنٹ کی ہدایت کر دی ، اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن نے شہر میں قائم تیرہ ہائرسکینڈری سکول سربراہان کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں سکول سربراہان کو داخلوں میں اضافہ کیلئے قریبی سکولوں سے روابط بحال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پچاس فیصد سے کم داخلوں پر سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دس فیصد سے کم داخلوں پر ہائرسکینڈری سکولز کو بند بھی کیا جا سکتا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران داخلوں کی شرح بہت کم رہی ہے تعلیمی ہدف پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ داخلوں کے ہدف کو پورا کیا جا سکے ، اس سلسلے میں تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں واضح موقف اپنایا ہے کہ شرح خواندگی کے ہدف کو پوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ داخلوں کو حتمی شکل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :