مہمند ایجنسی میں دھماکہ،20افرادجاں بحق جبکہ25سے زائد زخمی ہوگئے
زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکہ نمازجمعہ کے دوران مسجد میں ہوا،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا جارہاہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا،پولیٹیکل انتظامیہ،لیویزذرائع۔۔وزیراعظم نوازشریف اور سیاسی رہنماوں کی مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 ستمبر 2016 15:30
مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) :تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں20افرادجاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
دھماکہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں20افرادجاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیاہے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔(جاری ہے)
تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے معلوم کیا جارہاہے۔
دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہوا.دھماکے میں 20افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی کے علاقے انبار میں مسجد میں ہونیوالا دھماکہ خودکش تھا۔دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا،دھماکے میں 20افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مہمند ایجنسی کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید افراد کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.