لاہور ہائیکورٹ نے نصر اﷲ دریشک سے 9کروڑ روپے زرعی آمدن ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ کے رہنما نصر اﷲ دریشک سے 9 کروڑ روپے زرعی آمدن ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گذارنصر اﷲ دریشک نے زرعی آمدن ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کہ محکمہ مال کوزرعی آمدن ٹیکس کی وصولی کا کوئی قانونی اختیار نہیں اور محکمہ مال اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت پر درخواست گزار کی حد تک ٹیکس کی وصولی سے روک ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ مال اور ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :