گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی آنرز میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی آنرز میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا‘18 شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی آنرز میں فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ، لینگوئیجز، اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ میں داخلوں کا اعلان کیا ہے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند امیدوار 26 ستمبر تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

داخلہ فارم جی سی یونیورسٹی کی حبیب بنک اور یو بی ایل برانچ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔امیدواروں کو ہر پروگرام کے لیے الگ الگ داخلہ فارم جمع کرانا ہوں گے۔فائن آرٹس، انگلش لٹریچر اور پولیٹکل سائنس میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔