ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

طالبات بازی لے گئیں،نتائج کا باقاعدہ اعلان (کل) ہوگا

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:31

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ،مجموعی طور پرطالبات نے میدان مارلیا۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ۔

مجموعی طور پر پوزیشنز میں طالبات نے میدان مارلیا۔پنجاب کالج فارگرلزبورے والا کی طالبہ اقصی صادق حسین رولنمبر 704139نے 1046نمبر لیکر بورڈ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔دی ہاک ہائیرسکینڈری سکول (گرلز)خانیوال کی طالبہ عائشہ مقدس رولنمبر 701214نے 1041نمبر لیکر بورڈ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی کی طالبہ انزال اشفاق رولنمبر706188نے 1040نمبرلیکربورڈ بھر میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 17ستمبرکو ہوگا۔اس سلسلے میں صبح دس بجے ملتان آرٹس کونسل میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس مہمان خصوصی ہوں گے۔جبکہ صبح دس بجے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisemultan.edu.pkپر بھی نتائج اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :