کوئٹہ،سانحہ 8اگست کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سانحہ 8اگست کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں کرائی گئی جبکہ تعزیتی ریفرنسز کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع چمن ،قلعہ عبداﷲ ،پشین ،سبی ،نصیرآباد ،لورالائی ،زیارت ،ہرنائی ،قلعہ سیف اﷲ ،مسلم باغ، خانوزئی اور دیگر میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب 8اگست کوہونیوالے خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے وکلاء ،صحافیوں اور دیگر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئی جبکہ تعزیتی ریفرنسز کابھی اہتمام اور اختتام پر لنگربھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :