اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگا ‘خواجہ اظہار الحسن
ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے ‘وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راوٴ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ راوٴ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا ‘انہیں جرم بتانے کے بجائے کہا گیا کہ تم لوگوں نے جائیدادیں بنا لی ہیں اور ارب پتی ہوگئے ہو، انہیں آخر تک یہ نہیں بتایا کہ کس الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم جس گاڑی میں انہیں لے جایا گیا اس کے وائر لیس پر کسی کو مسلسل ان کی گرفتاری اور جرم سے متعلق آگاہ کیا جارہا تھا، راوٴ انوار انہیں ٹارگٹ کلرز کا سربراہ اور معلوم نہیں کون کون سے جرائم کا ذکر بتارہے تھے۔
راوٴ انوار کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق خواجہ اظہار نے کہا کہ وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راوٴ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے، ان کے پاس اسمبلی کا پلیٹ فارم ہے ‘وہ اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.