چین میں سمندری طوفان مالاکس کیلئے زرد الرٹ جاری کردیا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) چین کے ادارہ موسمیات نے ہفتے کو سمندری طوفان بادوباراں مالاکس کیلئے زرد الرٹ جاری کیا ہے اور تندو تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

2016میں 16سمندری طوفان بادوباراں مالاکس ہفتے کو 10بجے صبح تائیوان کے مشرقی ساحل سے 135کلومیٹر دور دیکھا گیا،جس سے 50میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چلنی شروع ہوئی ہیں،اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے توقع ہے کہ یہ ہفتے کو بعد دوپہر جنوبی مشرقی چین میں داخل ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے صوبوں ژی جیانگ اور فوجیان کے بعض حصوں میں شدید بارش ہوگی،اس کے علاوہ ہفتے سے اتوار تک تائیوان کے وسطی اور شمالی حصوں میں 120ملی میڑ تک بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :