محرم الحرام میں شرانگیزعناصر کی حوصلہ شکنی مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔احمرسہیل کیفی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:20

بوریوالا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17ستمبر2016ء) :اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا، محرم الحرام کے دوران مذہبی جماعتوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منافقرت پھیلانے والے شرانگیز عناصر کی حوصلہ شکنی کریں،پولیس اور سول انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی،تعزیہ اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے علاوہ علم کے ذیلی جلوسوں کے راستوں پر سٹرکوں کی مرمت،صفائی کے انتظامات اور بجلی کی تاروں کو ہٹانے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمپٹنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں مقامی سطح پر تمام مسالک،سیاسی و سماجی تنظیموں،تاجروں اور دیگر تمام ذمہ دار شہریوں کو امن و امان کے قیام میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایس پی بورے والا ذوالفقار علی،معروف عالم دین مولانا عبدالرؤف نعمانی،صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ،مولانا سید محمود الحق شاہ،عبدالحفیظ تبسم،بزرگ تاجر راہنما چاچا ملک محمد اسلم،کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر راؤ نور محمد،سنیئر نائب صدر شیخ محمد الیاس،سید سجاد علی شاہ،مولانا محمد رضا نقوی،سرکل بورے والا کے ایس ایچ اوز اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :