ملتان،انٹرامتحان میں پہلی پوزیشن لینے والا وقاص خوشی کی خبرسننے سے قبل ہی دنیا سے کوچ کرگیا،غمزدہ والد نے اس کا انعام وصول کیا،تقریب کے شرکاء منظر دیکھ کر آبدیدہ

ہم اﷲ کی رضا پرراضی ہیں،والد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:51

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن لینے والاطالب علم دنیا میں نہیں رہا،وقاص خوشی کی خبر سننے سے پہلے ہی دنیا سے کوچ کرگیا،غمزدہ والدنے آنسوؤں کیساتھ مرحوم بیٹے کی پہلی پوزیشن کا انعام وصول کیا۔تقریب میں یہ منظردیکھ کر دیگر پوزیشنزہولڈرز اور شرکاء بھی آبدیدہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان کے جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم وقاص رؤف اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

(جاری ہے)

وقاص نے انٹر آرٹس کے امتحانات میں 1013 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،تاہم جب بورڈ حکام نے ان کے گھر پر رابطہ کیا تو ان کے والد نے افسوس ناک خبر سنائی کہ ان کا ہونہار بیٹا چندروز انتقال کرچکا ہے۔وقاص کے والد عبدالرؤف کے مطابق رواں برس 11 جولائی کو ان کے بیٹے کو برین ہیمرج ہوا اور دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ دنیا سے کوچ کر گیا۔وقاص کے والد کامزید کہنا تھا کہ ہم اﷲ کی رضاپرراضی ہیں۔وہاڑی سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص کے والد بیٹے کی پوزیشن کا سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اس کا انعام وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :