وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
پنجاب حکومت نے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ کمپنیاں تشکیل دی ہیں ’’ خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہوگا‘شہباز شریف
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ’’ خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جو پنجاب حکومت ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے ذریعے انہیں دے گی اور اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب نے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہوگا اور اس پروگرام پر عملدرآمد کے تمام امور کی خود نگرانی کروں گا۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ کمپنیاں تشکیل دی ہیں۔
اس اقدام سے صاف پانی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اوراس سے مسابقت بڑھے گی اور اس اہم پروگرام پرتیزی سے پیشرفت ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سی ای او اربن یونٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی جنوبی پنجاب ایم پی اے کاشف پڈھیار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.