انٹرمیڈیٹ نتائج ،6پوزیشنز جی سی یو نیورسٹی کے نام

طالبعلموں کی کامیابیاں ان کی مادرِ علمی کا ٰاقبال بلند کر تی ہیں‘پروفیسر حسن امیر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر فیکلٹی ممبران کی لاہور بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج میں راوئینز کو 6پوزیشنز اور عارفہ خان گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کی کامیابیاں ان کی مادرِ علمی کااقبال بلند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جی سی یو نیورسٹی میں تدریس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس کے ذریعے طلباء کی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی کے پوزیشنز ہولڈرزتجمل حیات،حافظ سہیل اشرف،حمزہ بیگ،حافظ محمد احمد،شاہنواز،محمد اسحاق اور عارفہ خان میڈل حاصل کرنے والے شہاب علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کی مادرِ علمی ،والدین اور اساتذہ کے سر ہے۔اساتذہ کی رہنمائی کے بغیر ان کے لیئے یہ مقام حاصل کرنا ممکن نہ تھا،اور یہ انہی کا فیضا ن ہے کہ ہم میں تجزیئے اور تفہیم کی صلاحیت بیدار ہوئی۔