تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈٖیٹ سالانہ امتحان 2016کے تفصیلی نتائج کا اعلان کر دیا،34457امیدوار کامیاب قرار پائے،کامیابی کا تناسب 60.12فی صد رہا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈٖیٹ سالانہ امتحان 2016کے تفصیلی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016میں مجموعی طور پر 57308امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 34457امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح مذ کورہ امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 60.12فی صد رہا ۔

پری میڈیکل گروپ میں 12455امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے10553پاس ہو ئے۔ اس طرح پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 84.72فی صد رہا ۔پری انجینئرنگ گروپ میں 10125امیدواروں نے شرکت کی ۔جن میں سے 7552امیدوار پاس ہو ئے اور کامیابی کا تناسب 74.58فی صد رہا۔ جنرل سائنس گروپ میں 6515امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3755امیدواران پاس ہو ئے اور کامیابی کا تناسب 57.63فی صد رہا۔

(جاری ہے)

کامرس گروپ میں 2925امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1625امیدوار پاس ہو ئے اس طرح ان امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 55.55فی صد رہا ۔آرٹس گروپ میں 25288امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 10972امیدواران کامیاب ہو ئے اور کامیابی کا تناسب 43.38فی صد رہا ۔مجموعی طور پر امتحان میں 28874امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 15601پاس ہو ئے اور مرد امیدواران کی کامیابی کی شرح 54.03فی صد رہی جبکہ امتحان میں شرکت کرنے والی 28434خواتین امیدواران میں سے 18856پاس ہو ئیں اور خواتین امیدواران کی شرح کی کامیابی 66.31فی صد رہی ۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016میں ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت پاس کرنیوالے 34ہزار 457امیدواران میں سے 4215امیدواران اے پلس گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔5054امیدواران اے گریڈ 8379 امیدواران بی گریڈ ،10817امیدواران سی گریڈ ، 5697امیدواران ڈی گریڈ اور 200امیدواران ای گریڈ میں پاس ہو ئے جبکہ 59امیدواران ایسے بھی تھے جو کوئی بھی گریڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم پاس قرار دیئے گئے انٹر میڈیٹ امتحان میں سب سے زیادہ 3004اے پلس گریڈ پری میڈیکل گروپ کے امیدواران نے حاصل کئے جبکہ پری انجینئرنگ گروپ کے 965امیدواران اے پلس گریڈ حاصل کر سکے جنرل سائنس گروپ میں 86، کامرس گروپ میں 67اور آرٹس گروپ میں 93امیدواران نے اے پلس گریڈ حاصل کیا ۔

متعلقہ عنوان :