این اے 162ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا
سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )زاہد اقبال کے بھائی محمد طاہر اقبال ، انعام الحق عباسی اورشہزاد احمد چیمہ آزاد امیدوار میدان میں ہیں
اتوار 18 ستمبر 2016 14:10
ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) این اے 162قومی اسمبلی ضمنی الیکشن 19ستمبر میں چھ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔ جن میں مسلم لیگ (ن )کے چوہدری محمد طفیل جٹ ، تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال اور پیپلز پارٹی کے محمد شہزاد چیمہ سابق ایم پی اے تینوں اپنی اپنی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کے علاوہ سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )چوہدری زاہد اقبال کے بھائی چوہدری محمد طاہر ، انعام الحق عباسی ، شہزاد احمد چیمہ آزاد امیدوار شامل ہیں ۔
جبکہ عبدالجبار آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں اور زاہد اقبال سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طفیل کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ چوہدری زاہد اقبال امیدوار کو ایپلنٹ بنچ نے نا اہل قرار دے دیا تھااور زاہد اقبال کی اپیل پر ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی جبکہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نواز کو بطور امیدوار نا اہل قرار دے دیا گیا تھا اور ان کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور رائے حسن نواز اپنے بھتیجے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رائے مرتضیٰ اقبال کی حمایت کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.