Live Updates

لاہور: تحریک انصاف کے ایک اور دھڑے کی جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 ستمبر 2016 16:14

لاہور: تحریک انصاف کے ایک اور دھڑے کی جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر2016ء) : تحریک انصاف کے ایک اور دھڑے کی جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور دھڑے نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے دعوہ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو خط کی کاپی ارسال کر دی ہے جس میں تحریر ہے کہ وہ جہانگیر ترین کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں ہارس ٹریڈنگ کلچر کو متعارف کروایا ہے اور وہ پارٹی عہدے کوذاتی مفاد میں استعمال کرتے ہیں . کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو عہدہ سے ہٹایا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات