سعودی عرب نے ایران پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا-ایران پر یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے-سعودی سفیرکا سلامتی کونسل کو خط
میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 14:55
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب نے ایران پر یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران پر پابندیاں عائد کرے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں موقف اپنایا گیا کہ حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور سعودی عرب، یمن ، خطے اور عالمی امن کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کو تہران پر عائد اسلحہ کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور اس نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔(جاری ہے)
اس عرب اتحاد کو امریکا کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس میں 9 عرب ممالک شامل ہیں اور انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو جنوبی یمن سے دور ہونے پر مجبور کردیا تاہم باغیوں کا اب بھی دارالحکومت صنعاءپر قبضہ برقرار ہے جو انہوں نے 2014 میں حاصل کیا تھا۔
عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے جانے والے منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور فورسز نے عدن کو اپنا عارضی بیس بنایا ہوا ہے اور انہیں حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015 سے اب تک 6 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے جبکہ 80 فیصد آبادی کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.