وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس-لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 16:17
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں امن و امان، ٹریفک قوانین، واپڈا سے بلوں کے معاملے، مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والوں اور ون وہیلنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ ہیلمٹ پہننے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی بڑھایا جائے گا۔(جاری ہے)
جب ان سے پوچھا گیا کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے افراد، خواتین اور بچوں کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسری دنیا میں تو خواتین کو ہیلمٹ پہنتے دیکھا ہے یہاں خواتین پہنیں گی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
امن و امان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں مسلسل کمی آرہی ہے، اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئی جی سندھ اس حوالے سے فیصلے کریں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپریشن پولیس کرے گی یا رینجرز تو انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کا معاملہ ہے رینجرز معاونت کرے گی۔مولا بخش چانڈیو نے بتایا کہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے شکار پور واقعے پر شرکاءکو بریفنگ دی جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ تر دہشت گرد بلوچستان سے سندھ میں داخل ہوتے ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ بلوچستان حکومت سے بات کریں گے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تاہم ہم اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں ،مدارس کی رجسٹریشن پربعض مذہبی حلقوں کے تحفظات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.