کوئٹہ ،میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 22ستمبرسے شروع ہوں گے

پیر 19 ستمبر 2016 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) کنٹرول امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ سعید عبیداللہ شاہ غرشین کے بیان کے مطابق میٹرک کے سپلمینٹری امتحانات 2016ء 22 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں امتحانات کیلئے نگران عملے کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور امتحانات سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ144نافذ ہو گی نقل کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :