اوپن یونیورسٹی کے تربیت اساتذہ پروگرامز کے امتحانات 3۔اکتوبر سے شروع ہوں گے

منگل 20 ستمبر 2016 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ‘پی ٹی سی ‘سی ٹی اور بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات 3۔اکتوبر2016ء سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں۔ان امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔

اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو اُنہیں چاہئے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹنڈنٹ ( ٹیچر ایجوکیشن سیکشن ) مین کیمپس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دو عدد تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی غرض سے یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک تمام پروگرامزکے داخلوں کی تاریخ میں 30۔ستمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :