قرضہ اجراء فراڈ کیس :
نیب میں کیا ہو رہا ہے ہماری زبان نہ کھلوائیں ،جسٹس عظمت سعید حال یہ ہے مطلوب ملزم نیب کے دفتر چکر لگا کر واپس چلا جاتا ہے ،پسند وناپسند کی بنیاد پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، دوران کیس ریمارکس
منگل 20 ستمبر 2016 17:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20ستمبر ۔2016ء) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گرفتاریاں کرتا ہے، حال یہ ہے کہ مطلوب ملزم نیب کے دفتر کا چکر لگا کر واپس چلا جاتا ہے ، ایک ملزم گرفتار کر کے دیگر کے خود آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزسپریم کورٹ میں نجی بینک سے قرضہ اجرا میں فراڈ سے متعلق کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل محمود زبیری 44ماہ سے جیل میں ہے ، فراڈ کر کے قرضہ لینے والے ملزمان اختیار حسین اور ناصر عزیز مفرور ہیں ، محمود زبیری کی ضمانت منظور کی جائے۔(جاری ہے)
جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف ایک ملزم کو پکڑ رکھا ہے، باقی کھلے گھوم رہے ہیں ، کیا نیب انتظار کر رہا ہے کہ باقی ملزم خود چل کر آئیں تو گرفتار کریں۔
انہوں نے کہاکہ نیب پسند و ناپسند کی بنیاد پر گرفتاریاں کرتا ہے، جس کو دل کرتا ہے جیل میں ڈال دیتا ہے ، جہاں ہاتھ نہیں ڈالنا ہوتا وہاں کچھ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ نیب میں کیا ہوتا ہے ہماری زبان نہ کھلوائیں ، حالت یہ ہے کہ مطلوب ملزم نیب دفتر کا چکر لگا کر واپس چلا جاتا ہے۔ عدالت نے ملزم محمود احمد زبیری کی ایک کروڑ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کو خط اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے لکھوں گا، عمران خان
-
پاک فوج کے سربراہ سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ، آرمی چیف کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف
-
مریم نوازکی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوزوائرل
-
دبئی لیکس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے پورے کے پورے ٹبر شامل ہیں
-
حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے.شہبازشریف
-
پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں. شہبازشریف
-
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
-
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما ضروری ہے،حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی.وزیر اعظم شہباز شریف
-
نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ و شراب نوشی، مضر صحت غذائیں، جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا اور فضائی آلودگی ہائی بلڈ پریشر کے سب سے بڑے اسباب ہیں. عالمی ادارہ صحت
-
غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
-
ملتان: این اے 148 میں ضمنی پیپلزپارٹی کے قاسم گیلانی اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور میں کانٹے دار مقابلہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.