حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے.شہبازشریف
چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے.وزیراعظم کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات
میاں محمد ندیم جمعہ 17 مئی 2024 22:52
(جاری ہے)
چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کامظہر ہے کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا. وزیراعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی شکر گزارہے. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاءکی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے، ان کی پراسیسنگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی وزیر اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی وزیراعظم نے مشاورتی عمل میں وزیر اعلی بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی.
مزید اہم خبریں
-
اوورسیز پاکستانیوں کا مئی میں3ارب ڈالرترسیلات زر بھیجنا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے
-
حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا
-
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
-
بجلی کی قیمت میں 3روپے 41پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہونے کا امکان
-
بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں آسمان تک پہنچنے کا امکان
-
بیرون ملک زنانہ ختنے کرانے پر یو این اداروں کو تشویش
-
بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد‘پی ٹی آئی کا فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پرلانے کا مطالبہ
-
شہبازشریف اپنا اعتبار کھو چکے، ان کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں
-
وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا
-
بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کو مسترد کرتے ہیں‘ پی ٹی آئی
-
بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجزلینے کا فیصلہ
-
چھٹی کے دِن اجلاس،وزیراعلی مریم نوازشریف کی کرایوں میں کمی نہ ہونے پراظہاربرہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.