پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں. شہبازشریف
بھرپور کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے ‘پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا .وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی وفد سے گفتگو
میاں محمد ندیم جمعہ 17 مئی 2024 22:49
(جاری ہے)
ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے وفد نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا وفد نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تعریف کی. وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں. وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی وزیراعظم نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہاکہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں.
مزید اہم خبریں
-
دہشتگردی اور انسانی بحرانوں سے مغربی افریقہ میں استحکام کو خطرہ
-
فواد چوہدری کا قومی کرکٹ ٹیم سے "بلا" چھیننے کا مطالبہ
-
یو این رپورٹ کے مندرجات قبل از وقت ’افشاء‘ کرنے پر اسرائیلی سفیر کی مذمت
-
سوڈان: خانہ جنگی اور قحط سے لاکھوں افراد کو ناقابل تصور مشکلات کا سامنا
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی گئی
-
عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی پالی ہوئی حقیقت،سیاسی وجود کٹ ٹو سائز کیا جائے، رانا ثنا اللہ
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
-
کیمرون کے سابق وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب
-
ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہوتا، لیکن وہ عدالت میں سیاسی بیان بازی کررہے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.