
ملتان: این اے 148 میں ضمنی پیپلزپارٹی کے قاسم گیلانی اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور میں کانٹے دار مقابلہ
اتوار کو پولنگ ہوگی‘یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا مسلم لیگ نون پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا الزام‘ سرکٹ ہاﺅس میں بیٹھ کر یوسف رضا گیلانی لوگوں کو نوکریوں کے جھانسے دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے بیٹے کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرواسکیں. بیرسٹر تیمور الطاف کا الزام
میاں محمد ندیم
جمعہ 17 مئی 2024
22:35

(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کے لیے مسلم لیگ نون نے اس حلقے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا اگرچہ مسلم لیگ نون کی جانب سے قاسم گیلانی کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے لیکن نون لیگ کے بعض مقامی راہنما متحرک دکھائی نہیں دیتے.
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ملتان میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت بیرسٹرتیمورکی حمایت کررہی ہے جبکہ قاسم گیلانی کو پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا ہے مسلم لیگ نون کے مقامی راہنما اور ٹکٹ ہولڈر شوکت بوسن بھی حمایت کر رہے ہیں بیرسٹر ملک تیمور کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ قاسم گیلانی سے نہیں بلکہ یوسف رضا گیلانی سے ہے انہوں نے الزام کیا کہ قاسم گیلانی کو جتوانے کے لیے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری مشینری استعمال کیا جارہا ہے. ملتان میں8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں یوسف رضا گیلانی ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور علی موسی گیلانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ایک بیٹے علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے. یوسف رضا کی خالی نشست پر بھی انہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے قاسم گیلانی کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دلوایا ہے عام انتخابات میں اس حلقے این اے 148 میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر ملک تیمور الطاف نے 67 ہزار 33 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے. یہاں مسلم لیگ نے8 فروری کے عام انتخابات میں تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والے ملک احمد حسین ڈیہڑکو ٹکٹ جاری کیا تھاجو بری طرح ناکام ہوئے تھے. مسلم لیگ نون ملتان کے ضلعی صدر بلال بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہم پوری طرح قاسم گیلانی کی حمایت کر رہے ہیں یہاں تمام رہنما اور کارکن متحد ہیں اور گیلانی کو کامیاب کرانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جہاں بھی مسلم لیگ نون کے ووٹرز موجود ہیں ہم انہیں گیلانی کی حمایت کی ہی ہدایت کر رہے ہیں ویسے بھی ہمارے ووٹرز کبھی ایسے لیڈر اور جماعت کے حامی کو ووٹ نہیں دیں گے جو ملک کو بدحال کرنے کے ذمہ دار ہیں. علی قاسم گیلانی نے الزام عائدکیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف پر ہمیشہ تنقید کرتی رہی ہے لیکن جب ووٹ لینے کی باری آئی تو ان کی جماعت کے مقامی راہنما اور مکٹ ہولڈر شوکت بوسن تحریک انصاف کے امیدوار کو ساتھ لے کر مہم چلا جارہے ہیں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری روایات کا پاس رکھا حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم پر الزامات کوئی نئی بات نہیں کیونکہ تحریک انصاف جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہی ووٹ لیتی رہی اب بھی وہی کر رہے ہیں. انہوں نے دعوی کیا کہ ہم پہلے بھی کامیاب ہوئے اب بھی بھاری اکثریت سے یہ نشست دوبارہ جیت جائیں گے ملک تیمور الطاف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کا استعمال کر کے خود چیئرمین سینٹ اور اپنے بیٹوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پہنچا چکے ہیں ضمنی انتخابات میں بھی انہیں اپنے بیٹے کے علاوہ کوئی اور نظرنہیں آیا پیپلز پارٹی میں باقی سب لوگ نعرے لگانے اور قربانیاں دینے کے لیے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملتان سرکٹ ہاﺅس میں بیٹھ کر یوسف رضا گیلانی لوگوں کو نوکریوں کے جھانسے دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے بیٹے کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرواسکیں. بیرسٹر تیمور الطاف نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے کو منتخب کروانے کے لیے پنجاب اور قومی حکومتوں کے وسائل کو بے دریغ استعمال کررہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.