وزیر محنت راجہ اشفاق سرور سے آئی ایل او کی ریجنل ڈائریکٹر جنرل ٹو موکو نیشی موٹو اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان انگرڈکرسٹنسن کی ملاقات
بدھ 21 ستمبر 2016 14:58
(جاری ہے)
سیکرٹری لیبر سہیل شہزاداور محکمہ لیبر کے دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایل او ریجنل ڈائریکٹر جنرل ٹوموکو نیشی موٹو نے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کو پاکستان اور صوبہ پنجاب میں آئی ایل او کے مختلف منصوبوں اور مزدور طبقے کے لئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آئی ایل او ٹیکنیکل تعاون کے علاوہ سپروائزری میکانزم، آگاہی مہم اور ڈیمانڈ کے مطابق ڈیسنٹ ورک کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھٹہ خشت اور دیگر شعبوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے ، مزدوروں کے بچوں کے سکولوں میں داخلے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ راجہ اشفاق سرور نے بتایا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے حکومت پنجاب ، پنجاب گروتھ سٹر یٹجی کے تحت 2018 ء تک 20 لاکھ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آجر ، آجیر اور حکومتی اداروں کے سہ فریقی تعاون اور مشاورت سے مزدوروں کے حقوق اور صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈائیلاگ کے ذریعے والدین کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مشقت کی بجائے تعلیمی دھارے میں شامل کریں۔ آئی ایل او کے وفد نے حکومت پنجاب کے مزدور طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے جاری اقدامات کو سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.