صدر مملکت کا بلوچستان کے بزرگ ادیب اور دانشور عبداللہ جمال دینی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 21 ستمبر 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان کے بزرگ ادیب اور دانشور عبداللہ جمال دینی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عبداللہ جمال دینی مرحوم کی بلوچ ادب کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ عبداللہ جمال دینی نے بلوچ ادب کی نمائندگی موثر طریقے سے کی اور ان کے انتقال سے بلوچ ادب ایک قدآاور شخصیت سے محروم ہو گیا۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور دعا کی اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند کرے۔

متعلقہ عنوان :