خوفزدہ حکومت ہر حال میں تشدد کا راستہ اختیار کریگی،حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف ظالم اور یزیدی نظام کے خلاف آخری دم تک لڑتی رہے گی ،رہنما پاکستان تحریک انصاف
بدھ 21 ستمبر 2016 18:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے ہم ڈرنے والے نہیں حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو ہمارے کارکنان اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں پاکستان کی عوام روز روز کے ظلم سہہ کر تنگ آچکی ہے ،رائیونڈ مارچ میں ہر وہ شخص شریک ہوگا جو پاکستان سے محبت رکھتاہوگا اور ان ظالم حکمرانوں سے نجات پر یقین رکھتا ہوگا۔
ملک کے حکمران ہمارے مارچ کو تعصب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ان کے لیے ہر وہ شخص ناپسندیدہ ہے جو ان کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتاہو،30ستمبر تاریخی اہمیت کا حامل دن ہوگا اس دن ظالم بچے یا مظلوم اس کا فیصلہ وقت کریگالیکن یہ حقیقت ہے کہ خوفزدہ حکومت ہر حال میں تشدد کا راستہ اختیار کریگی۔ہم جانتے ہیں کہ تصادم میں سب ہی کا نقصان ہے مگر یہ لوگ ہمارے پرامن احتجاج کو تشدد سے روکنا چاہتے ہیں خود کو جمہوری حکومت کے دعوے دار کہلانے والوں کو جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں معلوم ،عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اس وقت ن لیگی کارکنان اپنے ہی رہنماؤں سے ناراض ہیں وہ جانتے ہیں کہ شریف برادران نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ،جن لوگوں کوہمارا مارچ روکنے کا کہا گیا ہے وہ کرائے کہ غنڈے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.