محکمہ معدنیات ،جی آئی ایس اور سروے شعبہ جات کے باہمی تعاون سے اپنے اہداف بہتر اندازمیں حاصل کر سکے گا،انیسہ زیب طاہر خیلی
بدھ 21 ستمبر 2016 20:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں محکمے کے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم اور سروے اینڈ ڈراونگ شعبہ جات کی آپس میں معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے نتیجے میں محکمہ معدنیات صوبے میں معدنی شعبے کی ترقی اور فروغ کے سلسلے میں اپنے اہداف بہتر انداز میں حاصل کر سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ معدنیات کے سروے اینڈڈراونگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرویئرز ڈرافٹسمین اور جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم(جی آئی ایس) کے عملے کے ایک مشرکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل معدنیات فضل واحد اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمے کی ترقی اور معدنی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں ڈرافٹسمین اور سرویئرز کی ذمہ داریوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بہتر کارکردگی پر سراہااور محکمہ میں سرمایہ کاروں کی سہولت اور معدنیات سے متعلق جغرافیائی و تکنیکی معلومات کو سرمایہ کاروں کیلئے آن لائن دستیابی کے سلسلے میں ان کو جی آئی ایس کے عملے سے ہر ممکن تعاون کرنے پر زور دیا ۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر ڈی جی معدنیات کو ہدایت کی کہ سروے اینڈ ڈراونگ اور جی آئی ایس کے شعبہ جات کے باہمی تعاون سے آن لائن سسٹم کو کامیاب کرایا جائے تاکہ محکمہ کی ترقی کیلئے حکومت کے دئیے گئے اہداف کو احسن طریقہ سے حاصل کیاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
عمرایوب خان نے محمد صابر شاہ کے گھر جاکر ان کو بیٹے کے نکاح پر مبارکباد دی
-
معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں تقریب سے خطاب
-
لیموں کے دام بے لگام ہوگئے، لوگ گرمی میں ٹھنڈک پانے کیلئے لیموں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم
-
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
-
اگر آئی ایم ایف نے ہم سے کہا کہ آپ بڑی مالیت کا ٹیکس اکٹھا کریں تو یہ یقینا تباہی کا راستہ ہوگاشبرزیدی
-
وزیراعلی سندھ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پرشدید افسوس اور دکھ کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی المناک موت پر اظہار افسوس
-
انجینئر امیر مقام کا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پراظہار تعزیت
-
چیئرمین سینیٹ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
پاکستان حج مشن عازمین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی کام کر رہا ہے،چوہدری سالک حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.