یونیورسٹی آف ایجوکیشن،بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء )یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے رواں سال بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں بشمول بی ایڈ (آنرز)، بی ایس انگلش، بی ایس ریاضی، بی ایس کیمسٹری، بی ایس زوالوجی، بی ایس باٹنی، بی ایس فزکس، بی ایس اکنامکس، بی ایس آئی ٹی، بی بی اے (آنرز) اور تمام ماسٹرز پروگرامز میں داخلہ کے لئے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 23 ستمبر2016ء (کل) تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پراسپکٹس یونیورسٹی کے مرکزی اور پنجاب بھر میں موجود کیمپسز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔