پاکستان اور کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی کوریا کے سفیر ڈاکٹر ڈونگ گوسوہ سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 21 ستمبر 2016 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں ری پبلک آف کوریا کے سفیر ڈاکٹر ڈونگ گوسوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تجارت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت نے سفیر کو آزادانہ تجارتی معاہدہ میں پیش رفت کے بارے میں بتایا اور انہیں سیٹول میں گذشتہ سال اپنے دورہ میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ جس پر دونوں ممالک نے آزادانہ تجارتی معاہدہ کے قابل عمل ہونے کے مطالعاتی جائزہ کے لیے تحقیقی سٹڈی پر اتفاق کیاتھا۔(جاری ہے)
دونوں ممالک نے یہ سٹڈی مکمل کر لی ہے اور اس کی سفارشات دونوں متعلقہ حکومتوں کو بھیج دی گئی ہیں اور اب دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے لیے مذاکرات آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی حجم اس وقت تقریباً ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ہے اور دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کورین سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی اور انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ جیسا معاہدہ ہے جبکہ یہ تمام معاہدے وزیراعظم نواز شریف کے مشرقی ایشیا بھر میں ترقی کے وڑن کے تحت ہوئے ہیں۔ کوریا کے سفیر نے وزیر تجارت کی کوششوں اور تجارت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ا س ضمن میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.