وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف مابین ملاقات،سی پیک کے تحتتوانائی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
اقتصادی راہداری کے تحت بھی تیزرفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ، ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ پر دن رات کام جاری ہے ،یہ منصوبہ اگلے برس جون میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا،شہبازشریف کی گفتگو
بدھ 21 ستمبر 2016 22:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی، جس میں پنجاب سمیت ملک بھر میں لگنے والے توانائی منصوبوں خصوصاً سی پیک کے تحت انرجی پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 3 برس کے دوران توانائی منصوبوں پر بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی تیزرفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں۔ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ پر دن رات کام جاری ہے اور یہ منصوبہ اگلے برس جون میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔(جاری ہے)
پنجاب میں گیس پاور منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور 2017 کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست نے توانائی سمیت فلاح عامہ کے کئی منصوبوں میں تاخیر کی اور ایک بار پھر انتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کرنے والوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے این اے 162 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.