بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے، کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی ماحول پیدا کررہا ہے‘صاحبزادہ حامدرضا
قوم ممکنہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے متحد ہے، پاکستان سے غداری اور بے وفائی کرنے والوں کی رسوائی کا وقت آپہنچا ہے
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی ماحول پیدا کررہا ہے، قوم ممکنہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے متحد ہے، پاکستان سے غداری اور بے وفائی کرنے والوں کی رسوائی کا وقت آپہنچا ہے،اہل حق ناموس ارض وطن پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے،تکفیریت اور خارجیت کا فتنہ امت کیلئے ناسور بن چکا ہے،داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کو ئی تعلق نہیں،القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بد نام کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان مخالف بل قابل مذمت ہے۔ اہل سنت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ تمام غداران وطن بے نقاب ہوچکے ہیں۔ استحکام وطن کیلئے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے ۔
ملک میں احتساب کا خوف ختم اور جزا و سزا کا نظام فنا ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کل بھوشن کا ذکر بھی کرناچاہیئے تھا۔ بھارتی مہم جو ئی سے خطے کا امن متاثر ہو گا۔ عالمی برادری بھارتی جنگی جنون کو روکے۔ جنگ رسمی ہو یا ایٹمی بھارت کو فوراََ جواب ملے گا۔ ایف آئی اے اور نیب کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار افسوسناک ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.